طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کوآزادتجارت کی پیشکش کی جائے ،ْفائدہ امریکہ کو ہوگا

IQNA

طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کوآزادتجارت کی پیشکش کی جائے ،ْفائدہ امریکہ کو ہوگا

10:18 - January 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3505582
بین الاقوامی گروپ- افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، اگر پاکستان مدد کرے تو افغانستان میں امن آسکتا ہے۔

ایکنا نیوز- اردو پواینٹ کے مطابق ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہاہے کہ طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کوآزادتجارت کی پیشکش کی جائے جس کا امریکہ کو فائدہ ہوگا۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ری پبلکن سینیٹرلنزے گراہم نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، اگر پاکستان مدد کرے تو افغانستان میں امن آسکتا ہے۔

 

لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ طالبان سے پاکستان کو آزاد تجارت کے معاہدے کی پیشکش کرنی چاہیے، اس پیشکش سے افغانستان میں امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے، جس کا امریکہ کو فائدہ ہوگا۔سینیٹر لنزے گراہم نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کی بھی تعریف کی۔

نظرات بینندگان
captcha