افریقی ممالک میں لاکھوں قرآن تقسیم کرنے کا پروگرام

IQNA

افریقی ممالک میں لاکھوں قرآن تقسیم کرنے کا پروگرام

8:05 - February 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3505710
بین الاقوامی گروپ- مسلمان جوانوں کی عالمی تنظیم WAMY اور افریقن پبلیکیشن کے درمیان معاہدے کے مطابق قرآن تقسیم کرنے کا پروگرام طے پایا ہے۔

ایکنا نیوز- دہ لاسٹ موومنٹ نیوز کے مطابق مسلم جوانوں کی عالمی تنظیم WAMY اور افریقی پبلشرز کے درمیان قرار داد کے مطابق ایک لاکھ بیس ہزار قرآنی نسخے تین افریقی ممالک میں تقسیم کیے جائیں گے۔

 

معاہدے کے مطابق ترویج قرآن کے لیے مذکورہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

 

افریقی بلیکیشن کے امور خارجی کے سربراہ یوسف الضاوی نے مذکورہ قرآنی ادارے کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : معاہدہ طے پاچکا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی بارہ معاہدوں کے رو سے دنیا کے مختلف ممالک میں چالیس لاکھ قرآن مجید کے نسخے تقسیم ہوچکے ہیں۔

 

تاہم اس معاہدے اور اعلامیے میں واضح نہیں کیا گیا ہے کہ تین افریقی ممالک کونسے ممالک شامل ہیں۔/

3787959

نظرات بینندگان
captcha