سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان سےمتعلق تفصیلات

IQNA

سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان سےمتعلق تفصیلات

17:06 - February 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3505730
بین الاقوامی گروپ- سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا رہا تھا

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان سےمتعلق تفصیلات سامنے آگئیں ،سعودی ولی عہد 16 تا 17 فروری دورہ کریں گے۔

سعودی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق دورے کے موقع پر پاکستان،سعودی عرب میں 20ارب ڈالرکےمعاہدےہونگے جس سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جس کے بعد سعودی ولی عہدکولالمپورروانہ ہونگے۔

سعودی ولی عہدکادورہ پاکستان دونوں ممالک کیلئے نئےدورکا آغازہوگا۔

واضح رہے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا رہا تھا جبکہ اس دورے کی مخالفت بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے جاری ہے ۔

 

نظرات بینندگان
captcha