نواکشوط میں ححفظ قرآن ورکشاپ

IQNA

نواکشوط میں ححفظ قرآن ورکشاپ

9:36 - April 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3505968
بین الاقوامی گروپ- موریتانیہ کے دارالحکومت میں حفظ قرآن کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الاخبار کے مطابق نواکشوط میں منعقدہ ورکشاپ میں ماہرین قرآن مجید اور محققین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 

حفظ قرآن کی روش اور طریقوں کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام موریتانیہ کی علمی ثقافتی قومی مرکز اور آیسسکو کے تعاون سے منعقد کی گیی ہے جسمیں ملکی ماہرین کے علاوہ سنیگال، مالی، گامبیا اور گھانا کے قرآنی اساتذہ شریک ہیں جبکہ ورکشاپ تین دن تک جاری رہے گی۔

 

قرآنی ورکشاپ میں حفاظ کرام کے اجتماعی کردار، اثرات اور قرآنی تعلیمات کی ترویج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نواکشوط میں ححفظ قرآن ورکشاپ

تدریس اور حفظ قرآن میں جدید ٹیکنالوجی سے مدد اور قرآنی اداروں اور ماہرین میں ہم آہنگی بھی قرآنی ورکشاپ کے اہداف میں شامل ہے۔/

3802413

نظرات بینندگان
captcha