لبنانی جج: «وقف و ابتدا» قرآء کی اہم ترین کمزوری

IQNA

لبنانی جج: «وقف و ابتدا» قرآء کی اہم ترین کمزوری

12:08 - April 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3505987
بین الاقوامی گروپ ـ عادل محمود خلیل کے مطابق آن لاین ٹیسٹ سے مقابلوں کا معیار بلند ہوا ہے تاہم اب بھی وقف و ابتدا کی کمزوریاں موجود ہیں۔

ایکنا نیوز سے ایران کے عالمی قرآنی مقابلوں میں ججز کے فرایض دینے والے لبنانی ماہر قرآن عادل محمود خلیل جو تلاوت، تجوید، قرائت قرآن، علم وقف و ابتدا کے علاوہ حفظ، تلاوت و تفسیر میں نظارت کے فرایض انجام دیں رہے ہیں «حفص از عاصم»، «روش از نافع»، «قالون از نافع»، و «شعبه از عاصم» کی سند حاصل کرچکے ہیں۔

 

مذکورہ ماہر قرآن دنیا کے مختلف ممالک میں ججز کے فرایض انجام دیں چکے ہیں۔

 

عادل محمود خلیل نے ایکنا سے گفتگو میں کہا کہ اس سال مقابلے میں کافی باصلاحیت طلبا شریک تھے تاہم بعض کمزوریاں اب بھی باقی ہیں۔

لبنانی جج:«وقف و ابتدا» قرآء کی اہم ترین کمزوری

اوقاف

 

عادل خلیل نے مزید کہا کہ عیدگاہ  امام خمینی (ره) میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم قرآء کے درمیان  وقف و ابتدا کے شعبے میں کمزوریاں اب بھی موجود ہیں۔

 

لبنانی جج:«وقف و ابتدا» قرآء کی اہم ترین کمزوری

نابینا قرآء

 

لبنانی ماہرقرآن نے کہا کہ اس سال نابیناوں کے حفظ مقابلے میں شاندار حفاظ  شریک تھے اور انکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

 

مقابلوں کا موٹو

 

عادل محمود خلیل نے مقابلوں کے عنوان «ایک کتاب، ایک امت» کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ ایران وحدت کا بہترین داعی ہے اور امت کو امریکہ اور صھیونی سازشوں کے مقابلے میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

عادل خلیل نے آیت  سوره آل عمران «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا: کو قرآن کا اہم ترین پیغام قرار دیا جو سب کو وحدت کی طرف دعوت دیتی ہے۔

 

لبنانی ماہر قرآن نے کہا: ہمیں قرآنی احکامات اور تعلیمات پر عمل کی ضرورت ہے اور قرآنی ہدایات کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ضرورت ہے۔/

3803178

 

نظرات بینندگان
captcha