مصباح اکیڈمی کا قرآنی پروگرام اختتام پذیر

IQNA

مصباح اکیڈمی کا قرآنی پروگرام اختتام پذیر

13:39 - June 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506205
بین الاقوامی گروپ- ختم قرآن اور قرآن فھمی سلسلے کی اختتامی تقریب امام بارگاہ مومن آباد کوئٹہ میں منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز- مصباح القرآن اکیڈمی کے ختم پروگرام، سوالات  اور قرآن فھمی سلسلے کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں بہت بڑی تعداد میں سکولوں کے طالب علموں نے شرکت کی، اکیڈمی استاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس تقریب کا مقصد بچوں کو قرآن کے احکامات اور تلاوت قرآن کے ساتھ قرآن فھمی سے آگاہی دینا ہے تاکہ یہ بچے مستقبل میں قرآن کریم کے مطالب اور مفاہیم کو سمجھ سکیں اور اس پر عمل کریں۔

مصباح اکیڈمی کا قرآنی پروگرام

انکا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو قرآن مجید سے متعارف کروائیں اور قرآن مجید کی تلاوت کی ترغیب دیں تاکہ یہ بچے قرآن مجید کو سیکھں اور اپنے باقی ہم عمر بچوں سے ممیز ہوں سکیں۔

انکا کہنا تھا کہ تلاوت کے ہمراہ سوال و جواب اور انعامات کا اہتمام بھی کیا گیا تاکہ تلاوت کا شوق پیدا ہو اور نوجوان دلچسپی سے قرآنی کلاسز میں شرکت کریں۔

مصباح اکیڈمی کا قرآنی پروگرام

قابل ذکر ہے کہ اکیڈمی کی جانب سے ہر رات ایک پارے تلاوت کے ساتھ مذکورہ سورت کی وضاحت اور تفسیر پیش کی جاتی جبکہ اختتام پر ہر رات قرآنی کویز اور قرعہ اندازی کے زریعے طلبا کو انعامات بھی دیا جاتا۔

نظرات بینندگان
captcha