افریقی یونین میں سوڈان کی عضویت معطل

IQNA

افریقی یونین میں سوڈان کی عضویت معطل

16:01 - June 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506211
بین الاقوامی گروپ- افریقن الائنس نے سوڈان میں عوامی قتل عام پر انکو اتحاد سے خارج کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق افریقن پیس کونسل نے اعلان کیا ہے سوڈان میں تمام تشدد آمیز کاروائیوں کے خاتمے اور امن کے قیام پر اس ملک کی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ افریقن الاینس کے ہنگامی اجلاس میں سوڈان کے تشدد آمیز حالات پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے اس اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

سوڈان میڈیا کے مطابق پرتشدد کارروائیوں میں ایک سوتیرہ افراز ہلاک اور پانچ سو دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ وزارت صحت نے اکسٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

 

مظاہرین  ملک میں جمہوری اور عوامی حکومت کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 

بڑھتے مظاہروں کے پیش نظر فوجی کونسل کے سربراہ «عبدالفتاح البرهان» نے کہا ہے کہ آئندہ نو مہینوں کے اندر انتخابات ہوں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ عمرالبشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں صورتحال کشیدہ ہوگئے ہیں۔/

3817467

نظرات بینندگان
captcha