ایکنا نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آئی ایس او اصغریہ کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے یوم احتجاج و یوم سوگ منایا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی آغا سیف علی ڈومکی سید شبیر علی شاہ حسن رضا غدیری نذیر حسین دایو اللہ بخش سجادی اویس احمد جکھرانی نے کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل سعود نے آئمہ اہل البیت ع اور اولیاء کرام کے مزارات ڈھا کر سنگین جرم کیا ہے آل سعود کی شریعت میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چومنا حرام جبکہ یمنی مسلمانوں کا قتل عام جائز ہے۔ آل سعود کی شریعت میں جنت البقیع کی زیارت حرام جبکہ امریکیوں کے ساتھ ناچنا اور شراب پینا حلال ہے۔ آل سعود اسلام اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔