نیوزی لینڈ؛ مساجد کی سیکورٹی سخت

IQNA

نیوزی لینڈ؛ مساجد کی سیکورٹی سخت

10:27 - July 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506329
بین الاقوامی گروپ- کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد نیوزی لینڈ کی مساجد کی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اسٹاف کے مطابق کرایسٹ چرچ دہشت گردانہ حملہ اور درجنوں افراد کی شہادت کے بعد مساجد کو سیکورٹی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔

 

«عبداللطیف اسمیت» جو ۳۸ سالوں سے نیوزی لینڈ کی فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے انکی کوشش سے نورث مسجد کے لیے سیکورٹی پلان بنایا گیا ہے جو جلد دیگر مساجد میں بھی اجرا کیا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ پولیس کی غیر موجودگی میں اس سسٹم سے مسجد کی حفاظت میں مدد ملے گی جبکہ مصروف اوقاف میں پولیس کی نگرانی بھی موجود رہے گی۔

 

مسجد میں کارڈ سسٹم سے داخلہ، سنسر لائٹس، خفیہ کیمرے اور خصوصی گارڑ تعین کیا گیا ہے ۔

 

اسمیت جو اس سے پہلے یا سیکورٹی ادارے کا رکن تھا اس سسٹم اور حفاظتی نظام کا انچارج ہے اور انکی کوششوں سے گذشتہ مہینوں میں متعدد مساجد کو سیکورٹی آلات فراہم کیے جاچکے ہیں۔

 

اسمیت کا کہنا تھا: مسلمانوں کی کوششوں کے باوجود اب بھی انکو نفرت آمیز ای ملیز ارسال کیے جاتے ہیں اور گذشتہ مہینے میں تعصب پر مبنی پمفلٹ شایع کیا گیا تھا۔/

3824681

 

نظرات بینندگان
captcha