ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکہ ہمارے خلاف پابندیوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا: وہ ہمارے افراد اور اداروں کو پابندیوں کا نشانہ بناتے ہیں مگر اس سے ہمارے ارادے مزید مضبوط ہوں گے اور ہمیں اس بات پر مجبور کریں گے کہ ہم ان حالات سے نبرد آزما ہونے کی راہ نکالے ۔
شیخ نعیم قاسم کا مزید کہنا تھا:آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکہ ایران پر کسقدر دباو ڈال رہا ہے ، ایران کا جرم کیا ہے کہ اسکے خلاف اسقدر اقدامات کیے جارہے ہیں ؟ ایران نے علاقے میں مزاحمتی مظلوم تحریکوں کی حمایت کا جرم کیا ہے اور آج مزاحتمی تحریکوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسقدر ثمر آور ہیں اور کافی زیادہ کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں۔/