ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «قاف» کے مطابق آستانہ علوی کے شعبہ خواتین کے تعاون سے عراقی اور ایرانی قرآنی طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔
شعبہ خواتین قرآنی مرکز کی انچارج مرضیه غلام نے تقریب سے خطاب میں کہا:تقریب میں آستانہ حسینی کے تعاون سے منعقدہ قرآنی مقابلوں میں کامیاب طالبات کو دعوت دی گئی ہے جبکہ فلاحی ادارے «التمار» کے قرآنی مقابلے اور آستانہ علوی کے مقابلوں کی کامیاب طالبات بھی تقریب میں شامل ہیں۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد حافظہ «نعیمه عبداللطیف» نے تواشیح اور «الغدیر» گروپ نے ولادت امام رضا(ع) کے حوالے سے منقبت کا شرف حاصل کیا ۔ تقریب میں خطابات بھی شامل تھے۔/