ایکنا نیوز- رشیا الیوم نیوز کے مطابق حشد الشعبی نے انکشاف کیا ہے کہ داعش عراقی حجاج کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جو عرعر کے علاقے سے سعودی عرب جارہے ہیں۔
حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ زمینی راستے عرعر سے گزرنے والے حجاج کی سیکورٹی کے لیے پلان ترتیب دیا جارہا ہے اور کسی قسم کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حشد الشعبی کے مطابق تمام راستوں کی سیکورٹی کے لیے فورسز کی تعیناتی کا عمل جاری ہے اور وہ ہر قسم کی سازش کا مقابلہ طاقت سے کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی حجاج زمینی راستے النخیب خیابان سے سعودی علاقے عرعر کے راستے حج کے لیے جارہے ہیں۔/