ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے رابطے منقطع ہیں جو لوگوں کی آزادی پر ایک اشتعال انگیز حملہ ہے۔
انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے اس طویل بلیک آؤٹ کی وجہ سے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے 5 سمتبر 2019 سے کشمیر کو بولنے دو (LetKashmirSpeak) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ہنگامہ آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔
عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ان کی اس مہم کا مقصد ہے کہ وادی سے فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ چونکہ کشمیر میں لین لائن کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی افسردگی میں کچھ کمی واقع ہوگی۔