ایران زلزلہ/ پاکستان غم میں شریک ہے۔ وزیراعظم

IQNA

ایران زلزلہ/ پاکستان غم میں شریک ہے۔ وزیراعظم

21:03 - November 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3503806
بین الاقوامی گروپ: پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے زلزلے پر غم کا اظھار کرتے ہویے پر قسم کےتعاون پر آمادگی کا اعلان کیا ہے
ایران زلزلہ/ پاکستان غم میں شریک ہے۔ وزیراعظم

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق ایران اور عراق میں آئے زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 450 ہو گئی، عراق میں 10 افراد جان سے گئے، دونوں ملکوں میں 7 ہزار سے زائد زخمی اور کئی ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ایران اور عراق میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 450 سے بڑھ گئی جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، ایران کے سرحدی علاقے میں ریسکیو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔


پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے زلزلے پر غم کا اظھار کرتے ہویے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ایرانی عوام کے غم میں شریک ہیں اور ہرقسم کے تعاون کے لیے حکومت آمادہ ہے۔


اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلےسے سب سے زیادہ تباہی سرحدی علاقوں میں ہوئی، جہاں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں۔

امدادی کارکن سارا دن ملبے میں دبے افراد کو تلاش کرتے رہے، علاقے میں فیلڈ اسپتال قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ زیادہ زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تہران منتقل کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha