ہالینڈ؛ دہشت گردی کے مقابلے میں مساجد کا کردار

IQNA

ہالینڈ؛ دہشت گردی کے مقابلے میں مساجد کا کردار

12:32 - November 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503822
بین الاقوامی گروپ: ہالینڈ میں مراکشی مساجد انتظامیہ مسلم فوبیا کے مقابلے میں مساجد کے کردار کو ابھارنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔

ہالینڈ؛ دہشت گردی کے مقابلے میں مساجد کا کردار


ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ aabbir.com، کے مطابق مراکشی مساجد کی ۲۳ رکنی کمیٹی کے تعاون سے دہشت گردی کے حوالے سے مساجد میں جامع پروگرام ترتیب دینے پر کام کیا جارہا ہے

مغربی معاشروں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد مسلم فوبیا میں شدید اضافہ ہوچکا ہے اور اس حوالے سے مراکشی مساجد انتظامیہ دہشت گردی کے حوالے سے اسلام کا موقف واضح کرنے پر جامع پروگرام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔


اسی حوالے سے ایمسٹرڈم جامع مسجد کے خطیب «مرزوق اولاد عبدالله» کا کہنا ہے: مساجد میں جامع پروگرام ترتیب دینے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ کہ مساجد تمام تردہشت گردی کے امور سے لاتعلق ہے

اس پروگرام کے تحت مساجد کے امام کو معاشرے میں ہم آہنگی اور وحدت ایجاد کرانے کے حوالے سے تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔/

3664278

نظرات بینندگان
captcha