سلامتی کونسل میں سعودی ولی عھد کے اموال ضبط کرنے کی درخواست

IQNA

سلامتی کونسل میں سعودی ولی عھد کے اموال ضبط کرنے کی درخواست

7:38 - January 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504079
بین الاقوامی گروپ: انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ یمن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر اصرار کی صورت میں سعودی حکام بالخصوص سعودی ولی عھد پر سفری پابندی اور ان کے اموال اور سرمایے کو ضبط کیا جائے

سلامتی کونسل میں سعودی ولی عھد کے اموال ضبط کرنے کی درخواست

 

ایکنا نیوز- سیٹلایٹ چینل اللؤلؤة کے مطابق انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے: سعودی حکام کی جانب سے سخت ترین پابندیوں کی وجہ سے یمن میں عظیم انسانی المیہ رونما ہونے کو ہے۔

 

تنظیم کے مطابق اگر سعودی حکام اسی طرح خلاف ورزی پر بضد رہے تو ان کے حکام اور بالخصوص  سعودی ولی عھد " محمد بن سلمان" پر سفری پابندی عاید کرنے کے علاوہ ان کے اموال کو ضبط کیا جائے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم نے یمن میں انسانی المیے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فوری طور پر زمینی،سمندری اور ہوائی راستوں کو امداد رسانی کے لیے کھول دیا جائے۔

 

انسانی حقوق تنظیم کے ترجمان«جمیز روس»، کا اس حوالے سے کہنا تھا: سلامتی کونسل کے بعض اراکین جیسے برطانیہ، امریکہ اور فرانس سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے اور انکی وجہ سے اب تک سعودی عرب بدترین جرایم کا مرتکب ہوتا آرہا ہے۔/

3670531

نظرات بینندگان
captcha