بحرین؛ «ذکر حکیم» کے عنوان سے قرآنی مقابلے

IQNA

بحرین؛ «ذکر حکیم» کے عنوان سے قرآنی مقابلے

7:52 - January 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504086
بین الاقوامی گروپ: بحرین میں اہل تشیع کے درمیان قرآنی مقابلہ «ذکر حکیم» انجمن علوم قرآن کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے

بحرین؛ «ذکر حکیم» کے عنوان سے قرآنی مقابلے

 

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق «فی قصصهم عبرة» (داستانوں میں عبرت) کے حوالے سے قرآنی مقابلوں میں  حفظ، قرائت، تفسیر اور خطاطی کے شعبے شامل ہیں۔

 

مقابلوں میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ کنفرم تاریخ کا اعلان قرآنی انجمن «الذکر الحکیم» جلد کرے گی۔

 

مقابلوں میں بچوں ، نوجوانوں ،جوانوں اور پروفیشنل کے الگ الگ مقابلے، ترتیل، تجوید اور قرآت میں ہوں گے جبکہ حفظ کل قرآن، حفظ پندرہ پارے ، تین پارے،  حفظ سوره‌ بقره اور سورہ آل عمران، تفسیر کے علاوہ خطاطی مقابلہ اور نمایش شامل ہے۔

 

خواہشمند افراد واٹس اپ  ۰۰۹۷۳۳۹۹۰۵۱۵۹ یا  https://goo.gl/EAunEx  پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ

پچیس جنوری تک نام لکھنے کی مہلت ہوگی/.

3682132

 

نظرات بینندگان
captcha