غزہ میں « قرآن کی بائنڈنگ» پر خصوصی ورکشاپ

IQNA

غزہ میں « قرآن کی بائنڈنگ» پر خصوصی ورکشاپ

7:29 - January 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504089
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی وزارت اوقاف اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے تعاون سے « قرآن کی جلدسازی » کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیاہے

غزہ میں  « قرآن کی بائنڈنگ» پر خصوصی ورکشاپ

 

ایکنا نیوز-  فلسطین آنلاین کے مطابق گذشتہ روز شروع ہونے والی ورکشاپ چھ دن تک جاری رہے گی۔

وزارت اوقاف کے ترجمان امیر ابوعمرین کا اس بارے میں کہنا تھا : ورکشاپ کا مقصد قرآنی امور میں اس شعبے کو فروغ دینا اور اسکی بہتری پر توجہ مرکوز کرانا ہے

 

انکا کہنا تھا: وزارت اوقاف کی کاوشوں سے مرمت، ترمیم ، اصلاح اور مساجد کی حمایت پر مختلف پروگرامز منعقد ہوچکے ہیں اور اسی حوالے سے مقدس کتاب بارے ورکشاپ کا مقصد اس کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

فلسطینی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈایریکٹر ریاض بیطار نے وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا : عوامی فلاح و ترقی بارے مختلف علمی معاہدے بھی طے پاچکے ہیں

 

چھ روزہ ورکشاپ میں فلسطینی کے اہم علمی شخصیات شریک ہیں جنکو قرآن کی باینڈنگ کے علاوہ کورس کے اختتام پرانکو اسناد بھی دیے جائیں گے۔/

3682441

نظرات بینندگان
captcha