نویں بین الاقوامی حلال نمائش «پنانگ» میں

IQNA

نویں بین الاقوامی حلال نمائش «پنانگ» میں

7:36 - January 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504091
بین الاقوامی گروپ: نویں بین الاقوامی حلال نمایش بعنوان «نوآوری اور خلاقیت» ملایشیاء کے شہرپنانگ میں چھبیس سے اٹھائیس جنوری تک منعقد ہوگی

نویں بین الاقوامی حلال نمائش «پنانگ» میں

 

ایکنا نیوز- روزنامه The Star؛ کے مطابق «نوآوری اور خلاقیت» یا Innovation and Creativity  نمایش میں تین سو تیس اسٹالز لگنے کا امکان ہے جبکہ چالیس ہزار افراد اس نمایش میں آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

 

حلال نمایش میں صنعتی شبعوں کے علاوہ، مینوفیکچرز،کسٹمر، اساتذہ، محققین، میڈیا نمایندے، قانون دان، سرمایہ کار، تاجر اور یونیورسٹی دانشور شرکت کریں گے۔

 

نمایش میں مختلف ممالک کے ماہرین حلال موضوعات کے حوالے سے لیکچرز بھی دیں گے۔

 

حلال نمایش میں ماہرین ، طلبا اور باورچیوں کے درمیان مختلف فوڈ تیار کرنے کا مقابلہ بھی ہوگا جسمیں بین الاقوامی فوڈ ماہرین ججز کے طور پر فیصلے کریں گے۔

 

تین روزہ حلال نمایش کا مقصد عالمی مارکیٹوں میں حلال صنعت کو فروغ دینا اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور مارکیٹ میں ہم آہنگی پیدا کرانا اور مفید معلومات کا تبادلہ بتایا جاتا ہے۔/

3682568

نظرات بینندگان
captcha