ایران کے تعاون سے؛ کراچی میں قرآنی اساتذہ کے لیے تربیتی کورس

IQNA

ایران کے تعاون سے؛ کراچی میں قرآنی اساتذہ کے لیے تربیتی کورس

8:10 - January 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504103
بین الاقوامی گروپ: قرآنی تربیتی ورکشاپ پچیس جنوری سے خانہ فرھنگ ایران کراچی کے تعاون سے منعقد ہوگی

ایران کے تعاون سے؛کراچی میں قرآنی اساتذہ کے لیے تربیتی کورس

 

ایکنا نیوز- خانہ فرھنگ ایران کراچی کے مطابق قرآنی اساتذہ رحمت اللہ اور امتیاز علی نے خانہ فرھنگ ایران کراچی محمد رضا باقری سے ملاقات میں اس ورکشاپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

 

رضا باقری کا کہنا تھا: اس ورکشاپ کا مقصد کراچی میں قرآنی طرز تعلیم کی سطح کو بلند کرنا اور دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات میں استحکام لانا ہے۔

 

انکا مزید کہنا تھا: قرآنی سرگرمیاں خانہ فرھنگ ایران کے پروگراموں میں سرفہرست ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ قرآء ، حفاظ کرام ، خطاط اور دیگر قرآنی اساتذہ کو مواقع فراہم کریں ۔

 

کراچی کے قرآنی اساتذہ نے ملاقات میں خانه فرهنگ ایران کی قرآنی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

ملاقات میں طے پایا کہ قرآنی ورکشاپ پچیس جنوری سے خاہ فرھنگ کراچی میں شروع ہوگی اور صبح و شام میں روزانہ چھ گھنٹے کلاسز منعقد ہوں گی۔/

3683627

نظرات بینندگان
captcha