عراقی قاریوں کی پیشرفت کے لیے؛ آستان حسینی کے تعاون سے قومی قرآنی انجمن کی تشکیل

IQNA

عراقی قاریوں کی پیشرفت کے لیے؛ آستان حسینی کے تعاون سے قومی قرآنی انجمن کی تشکیل

8:09 - January 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504111
بین الاقوامی گروپ: روضہ امام حسین(ع) کے دارالقرآن مرکز کے تعاون سے قومی قرآنی انجمن قایم کی جارہی ہے

عراقی قاریوں کی پیشرفت کے لیے؛آستان حسینی کے تعاون سے قومی قرآنی انجمن کی تشکیل

 

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دارالقرآن حسینی کے میڈیا سربراہ  صفاء عبدالحمزة کا اس بارے میں کہنا تھا : قومی قرآنی انجمن کا مقصد عراقی قرآء کے معیار کو بلند کرنا ہے

 

انکا کہنا تھا: قرآنی انجمن میں عراق کے مختلف صوبوں کے قرآء شامل ہیں جنکے لیے جدید طرز کے کورس، ریڈیو اور قرآنی پروگرام اور قاریوں کی علمی نشستوں اور محفل قرآت کا اہتمام کیا جائے گا

 

حمزہ کے مطابق عراقی قرآء کے تجربوں میں اضافے کے لیے عراق کے علاوہ مصر اور ایرانی قاریوں سے بھی استفادہ کیا جائے گا اور انکی نگرانی میں کورسز منعقد ہوں گے۔

 

صفاء عبدالحمزه کا کہنا تھا کہ قومی انجمن کی تشکیل کے بعد اہم بین الاقوامی قرآنی مقابلے بھی منعقد ہوں گے اور سالانہ مقابلوں کے علاوہ کربلا ایوارڈ قرآنی مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا ۔/

3683787

نظرات بینندگان
captcha