پہلی بار؛ امارات قرآنی مقابلوں میں خلیج فارس ممالک کی خواتین شریک

IQNA

پہلی بار؛ امارات قرآنی مقابلوں میں خلیج فارس ممالک کی خواتین شریک

8:13 - January 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504112
بین الاقوامی گروپ: خواتین کے درمیان قرآنی حفظ مقابلہ «حصة بنت محمد» کے ابتدائی مرحلے میں پہلی بار خلیج فارس ممالک کی خواتین شرکت کررہی ہیں

پہلی بار؛امارات قرآنی مقابلوں میں خلیج فارس ممالک کی خواتین شریک

 

ایکنا نیوز- روزنامه البیان کے مطابق ساتویں قرآنی مقابلے «حصه بنت محمد آل نهیان» امارات کے وزارت اوقاف کے تعاون سے اس وقت مختلف شہروں میں جاری ہیں

 

مقابلوں میں اسکول طالبات، قرآنی مراکز کی طالبات اور اسپشل خواتین حصہ لے رہی ہیں جبکہ پہلی بار خلیج فارس ممالک کی خواتین حفظ مقابلوں میں شریک ہیں۔

 

امارات کے علمی مرکز «سلطان بن خلیفه» کی چیف ڈپٹی شیخه بنت سیف آل نهیان کا مقابلوں کے حوالے سے کہنا تھا: اس سال پہلی بار معذور خواتین کو بھی مقابلوں میں شامل کیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ  «حصه بنت محمد آل نهیان» قرآنی مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں انکی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہو/۔

3683789

نظرات بینندگان
captcha