ایران؛ قرآن مجید کے سب سے بڑے مقابلوں کا آغاز

IQNA

ایران؛ قرآن مجید کے سب سے بڑے مقابلوں کا آغاز

9:21 - April 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504460
بین الاقوامی گروپ: قرآن مجید کے 35 ویں بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب امام خمینی(ره) کمپلیکس تہران میں منعقد ہوئی

ایران؛ قرآن مجید کے سب سے بڑے مقابلوں کا آغاز

ایکنا نیوز- قرآن مجید کے 35 ویں بین الاقوامی کی افتتاحی تقریب میں نمایندہ ولی فقيه اور وزارت اوقاف و امورہ خیریہ کے سربراہ حجت‌الاسلام و المسلمين علي محمدی، بین الاقوامی امور میں رہبر معظم کے خصوصی مشیر علی‌اکبر ولایتی، مختلف ممالک کے قرآء اور حفاظ کرام کے علاوہ دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

پروگرام  ایران قومی ترانے کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری سعید پرویزی کی تلاوت سے شروع ہوا جبکہ تقریب میں 

مجید یراقبافان  فارسی اور سید احمد نجف عربی میں کمپیرنگ کے فرایض انجام دیں رہے تھے ۔

پروگرام میں آیت‌الله العظمی جوادی آملی کے ویڈیو پیغام کو نشر کیا گیا جسکے بعد رھبر معظم کے نمایندے اور ادارہ اوقاف و امور خیریہ کے سربراہ  حجت‌الاسلام والمسلمین علی محمدی نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکرہے کہ ایک مرتبہ پھر ہم اس عظیم قرآنی پروگرام میں شریک ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ پروگرام میں ۸۴ کے قرآء اور حفاظ کرام مختلف رنگ و نسل اور زبانوں کے ہمراہ ایک قرآنی پرچم کے تلے جمع ہوئے ہیں۔

حجت‌الاسلام والمسلمین علی محمدی کے مطابق ان مقابلوں کے ہمراہ پانچ دیگر مقابلے شروع کیے گیے ہیں جنمیں

حوزه علمیه قم کے  حفظ و قرائت، تفسیر و خطابه قرآنی مقابلے، مشهد میں مسلمان طلبا کے درمیان  حفظ و قرائت، خواتین کے  حفظ مقابلے  تهران، اور اسپشل افراد کے مقابلے تہران میں منعقد کیے جارہے ہیں اور ان میں مجموعی طور پر ۳۷۰ مہمان شرکت کررہے ہیں۔

 

محمدی کا کہنا تھا کہ  حضرت امام (ره) نے فرمایا تھا کہ ہمارا اصل مقصد قرآن کریم ہے اور رہبر معظم بھی انہیں خطوط پر ہماری رہنمایی فرما رہے ہیں اور اس حوالے سے ہم دیگر تمام اعلی حکام کے تعاون کے بھی شکر گزار ہیں۔

 

انہوں نے مقابلوں کے عنوان «ایک کتاب، ایک امت؛ اور غاصب صھیونی رژیم سے فلسطینی کامیابی تک مقابلے» پر گفتگو میں کہا کہ خدا و اهل‌بیت (ع) کی نصرت سے امیدوار ہیں کہ جلد ہم عظیم کامیابی کو ملاحظہ کریں گے۔

 ایران؛ قرآن مجید کے سب سے بڑے مقابلوں کا آغاز

بین الاقوامی امور میں رھبر معظم کے مشیر خاص علی اکبر ولایتی نے خطاب میں کہا کہ کسی آسمانی کتاب میں قرآن کی طرح تفکر و تبدیر پر تاکید نہیں کی گیی ہے اور  قرآن میں ۸۰ بار اس حوالے سے تاکیدات موجود ہیں جبکہ  دس بار لفظ «اولوا الباب» کے ساتھ غور پر ابھارا گیا ہے۔

 

  قرآن مجید کے 35 ویں بین الاقوامی مقابلوں میں شریک قاریوں اور حافظان قرآن سے خطاب میں اسلامی بیداری کے سکریٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے کہا کہ  امریکہ کو امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گي اور مسلمان عنقریب بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے ۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں مختلف بہانوں سے عالم اسلام کا سرمایہ اور دولت لوٹ رہی ہیں اور ہماری ہی لوٹی ہوئی دولت کو ہمیں کمزور بنانے کے لئے استعمال کررہی ہیں۔

 

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک پر حملے میں امریکہ کو شکست ہوگئی ہے شام میں بھی امریکی شکست نمایاں ہے جبکہ شامی حکومت اسلام کے سائے میں روز بروز مضبوط ہورہی ہے۔

 

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکہ اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کے شوم منصوبے پر گامزن ہے لیکن امریکہ اپنے اس ہدف میں بھی ناکام ہوجائے گا۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اس وقت دنیا میں اسلامی بیداری کا علمبردار ہے اور مسلمان بہت جلد بیت المقدس ميں نماز ادا کریں گے۔

 ایران؛ قرآن مجید کے سب سے بڑے مقابلوں کا آغاز

انھوں نے کہا کہ امریکہ  مسلم ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ ایران مسلم ممالک میں اتحاد پیدا کرنے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہے۔ اور اللہ تعالی نے ہمیشہ ایران کی کوششوں کو کامیاب بنایا ہے۔

 پروگرام میں ولایتی کے خطاب کے بعد  «ایک کتاب، ایک امت» پر خصوصی ترانہ چلایا گیا ۔

ایرانی ریڈیوٹیلی ویژن کےسربراہ علی‌عسگری نے بھی تقریب سے خطاب میں قرآن کو عصر حاضر کے چیلنجیز میں کامیابی کی کتاب اور نسخہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہویے مسلمانوں کے خلاف مصروف عمل ہے اور اس حوالے سے قرآن سے تمسک ہی میں نجات پوشیدہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ فتنوں کے اس دور میں قرآنی ہدایات کے ساتھ میڈیا کے میدان میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور جسطرح قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ

 

«يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ»، کے مطابق یہود ونصاری کے ساتھ دوستی کرنے والے انہیں میں سے شمار کیا جاتا ہے اور آج آل سعودی صھیونی سازشکاروں کے ساتھ دوستی کے دعوے کرکے خود کو انہیں میں سے قرار دے رہی ہے۔

 

پروگرام میں محمد رسول الله (ص) کے عنوان سے گروپ کی شکل میں ترانہ بھی پیش کیا گیا ۔

قابل ذکر ہے کہ کہ پینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۸۴ کے نمایندوں کے ساتھ آج سے شروع ہوں گے جنمیں حوزه علمیه قم کے  حفظ و قرائت، تفسیر و خطابه قرآنی مقابلے، مشهد میں مسلمان طلبا کے درمیان  حفظ و قرائت، خواتین کے  حفظ مقابلے  تهران، اور اسپشل افراد کے مقابلے تہران کے امام خمینی کمپلیکس میں منعقد کیے جارہے ہیں۔/

 3707118

نظرات بینندگان
captcha