یورپ میں ولادت معصومین جشنوں کا آغاز

IQNA

یورپ میں ولادت معصومین جشنوں کا آغاز

9:25 - April 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504461
بین الاقوامی گروپ: یورپ کے مختلف شہروں میں جشن ولادت کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے

یورپ میں ولادت معصومین جشنوں کا آغاز

ایکنا نیوز- تین شعبان ولادت حضرت امام حسین(ع) ، حضرت ابوالفضل العباس اور ولادت حضرت امام زين العابدين(ع) کی تقریبات اور جشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ  حضرت مهدی(عج) کی ولادت پر بھی جشنوں کا اہتمام کیا جارہا ہے

 

اس حوالے سے درج زیل ممالک میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے

 

جرمنی

 

اسلامی مرکز ھمبرگ میں جمعرات کی شام  ۶:۴۵پر جشن پروگرام منعقد ہوا جسمیں آیت‌الله رمضانی نے خطاب کیا ۔

 

قرآت، دعا کمیل اور منقبت خوانی پروگرام کا حصہ تھا۔

 

آسٹریا

 

امام علی(ع) اسلامی مرکز ویانا میں جشن میلاد آج شام ساڑھے چھ بجے  نماز باجماعت کے بعد شروع ہوگا ۔

 

 

سوئیزرلینڈ

 

سوئیزرلینڈ  کے اهل بیت(ع)  اسلامی مرکز میں جشن میلاد آج شام  ۱۹ کو منعقد ہوگا جسمیں منقبت و فضایل بیان کیے جائیں گے۔

 یورپ میں ولادت معصومین جشنوں کا آغاز

برطانیہ

 

اسلامی مرکز لندن میں حضرت ابا عبدالله الحسین(ع) جشن میلاد آج شام ساڑھے بجے منعقد ہوگا جسمیں منقبت خوانی کے علاوہ

حجت‌الاسلام والمسلمین علی عالمی سیرت امام پر خطاب کریں گے۔

 

سوئیڈن

 

امام علی(ع)اسلامی مرکز سوئیڈن میں  جشن میلاد کا پروگرام آج شام سات بجے منعقد ہوگا جسمیں قرآت، شاعری،منقبت خوانی اور دیگر تفریحی مقابلے شامل ہیں۔

 

 

کینیڈا

 

امام مهدی(عج) اسلامی مرکز کینیڈا میں آج شام کو جشن کا اعلان کیا گیا ہے جسمیں مختلف پروگرامز شامل ہیں۔

 

ڈنمارک

 

ڈنمارک کے کوپنہاگ میں جشن میلاد ہفتے کو  امام علی(ع) مسجد میں شام کے وقت منایا جائے گا۔

 

بیلجیم

 

بروکسل کے مھدیہ مرکز میں جشن میلاد معصومیں آج رات  آٹھ بجے مقامی وقت کے مطابق منایا جارہا ہے۔

 

ان پروگراموں میں تمام عاشقان اهل بیت(ع) کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔/

3707037

نظرات بینندگان
captcha