ایکنا نیوز- سوشل میڈیا پر جاری کیے گیے دعوت نامے کے مطابق محفل مشاعرہ فاران کلب کراچی میں مورخہ 18 اگست بروز ہفتہ شام 7 بجے منعقد ہوگی جسمیں مہمان خصوصی : جناب سید ناصر حسین شاہ سابق وزیر اطلاعات سندھ جبکہ صدارت: جناب پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی سابق شیخ الجامعہ کراچی کریں گے
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مطابق مشاعرے میں پروفیسر سحر انصاری،اعجاز رحمانی ، انور شعور، انور جاوید ، فراست رضوی ، ضیغم زیدی، نسیم نازش، اختر سعیدی،رونق حیات، خالد معین ،راشد نور،دلاور علی آزاد ،حجاب عباسی،اجمل سراج،اے ایچ خانزادہ،کاشف غایرمحمد اورنگزیب، قیصرعباس،توقیرتقی اور دیگر نامور شعراء کی شرکت متوقع ہے۔
پروگرام میں سول سوسایٹی اور ادبیات کے شوقین حضرات اور طلباء کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔