عالم اسلام کے نامور پاکستانی نژاد قاری ،شیخ عبدالرحمن دار فانی سے رخصت

IQNA

عالم اسلام کے نامور پاکستانی نژاد قاری ،شیخ عبدالرحمن دار فانی سے رخصت

9:42 - September 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3505056
بین الاقوامی گروپ ـ نامور قاری شیخ خلیل عبدالرحمن جو «شیخ ائمه حرمین شریفین» کے نام سے جانا جاتا ہے مدینہ میں انتقال کرگیے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  العرب الیوم کے مطابق معروف قاری  شیخ خلیل عبدالرحمن جو پاکستانی نژاد ہے مدینہ منورہ میں انتقال کرگیے

 

ایک عمر قرآنی خدمات کے بعد وہ وفات پاگیے ہیں اور گذشتہ روز انکی نماز جنازہ مسجدالنبی(ص) میں ادا کی گیی جسکے بعد قبرستان بقیع میں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔

 

«شیخ ائمه حرمین شریفین» سال ۱۹۴۰ کو مظفر‌آباد آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے .  سال ۱۳۴۵ کو وہ ایران آئے جہاں تهران میں انہوں نے حسینیہ ارشاد میں مرحوم اربابی اور مرحوم صبحدل سے کسب فیض کیا۔

 

چند سال ایران میں رہنے کے بعد وہ سعودی چلے گیے جہاں انہوں نے معروف قاری شیخ محمد ایوب جیسے طلبا کی تر بیت کی اور اس وقت انکے بیٹے شیخ محمد اور شیخ محمود نیز معروف قرآء میں شمار کیے جاتے ہیں۔

 

خلیل عبدالرحمن  سال ۱۹۶۳ کو مکه مکرمه میں بسر کرتے تھے جہاں ہر روز وہ فجر کی نماز کے بعد مسجد‌الحرام میں درس قرآن دیتے تھے۔/

3744025

نظرات بینندگان
captcha