بصرہ میں امریکی قونصلیٹ کی نگرانی سخت

IQNA

بصرہ میں امریکی قونصلیٹ کی نگرانی سخت

16:52 - September 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3505078
بین الاقوامی گروپ: کشیدہ حالات کے پیش نظر بصرہ میں قایم امریکی قونصلیٹ کی سیکورٹی بڑھا دی گیی

ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق امریکی قونصلیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے:

آٹھ تا گیارہ محرم تک سفارت خانے کے راستوں میں آمد و رفت کو محدود کیا جارہا ہے۔

 

بیان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے مدنظر تمام سفارت کاروں کو تاکید کی گیی ہے کہ جہاں پر بھی احتجاج کا امکان موجود ہے وہاں جانے سے گریز  کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ بصرہ میں پانی اور بجلی کے بحران پر سخت مظاہرے منعقد ہوئے جہاں پر بعض مشتعل مظاہرین نے متعدد عمارتوں کو نذر آتش کردیا.

 

مظاہروں کے دوران گذشتہ جمعے کو بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ کو بھی آگ لگائی گیی جسپر اہم شخصیات اور دیگر حکام نے شدید رد عمل ظاہر کیا۔/

3745177

نظرات بینندگان
captcha