آسٹریلیا؛ مسلمان بزرگ افراد کے لیے پہلے اولڈ ہاوس کا قیام

IQNA

آسٹریلیا؛ مسلمان بزرگ افراد کے لیے پہلے اولڈ ہاوس کا قیام

10:35 - October 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3505221
بین الاقوامی گروپ: ملک میں پہلی بار مسلم بزرگ افراد کے لیے اولڈ ہاوس تیار کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- سنڈے مورننگ ہیرالڈ کے مطابق مسلمان بزرگ افراد کے لیے اولڈ ہاوس نیو‌ساوتھ ولز (New South Wales  کے علاقے گالیپولی (Gallipoli Home  میں بنایا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق 33 ملین ڈالر کی لاگت سے اس اولڈ ہاوس میں آسٹریلیا میں مقیم مسلم مہاجرین بزرگوں کو رکھا جایے گا

 

مسلم اولڈ ہاوس میں سرکاری ملازمین، مزدور اور دیگر سارے اسٹاف کے علاوہ خوراک بھی حلال دیا جائے گا جبکہ اسلامی طرز پر خدمات دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

مسلم اولڈ ہاوس میں  ترکی، عربی، هندی، اردو، فارسی اور بنگالی زبان بولنے والے اسٹاف کام کریں گے جبکہ اولڈ ہاوس کو بھی مسجد گالیپولی کے قریب بنایا گیا ہے۔

 

چھیاسی سالہ «پریهان اولاگاس» اولڈ ہاوس کا ماحول اچھا ہے اور حلال غذاییں بہترین ہیں جبکہ مساوات اسلامی کا خصوصی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

 

آسٹریلین فیڈرل گورنمنٹ کی جانب سے ہاوس کے لیے 10 میلین ڈالر تعاون دیا گیا ہے اور افتتاحی تقریب میں وزیر اجتماعی امور کن ویاٹ(Ken Wyatt)  بھی شریک تھے۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بغیر تعصب کے تمام بزرگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرسکے۔

اینڈی Andi Richardson)  کا کہنا تھا کہ بزرگوں کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔/

3755772

نظرات بینندگان
captcha