جینیوا؛ اهل بیت(ع) مرکز میں چہلم کے پروگرامز

IQNA

جینیوا؛ اهل بیت(ع) مرکز میں چہلم کے پروگرامز

7:58 - October 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3505273
بین الاقوامی گروپ- سوئیزرلینڈ کے شہرا جینیوا کے اهل بیت(ع) مرکز میں پروگراموں کا اعلان کردیا گیا۔

ایکنا نیوز- اهل بیت(ع) اسلامی مرکز کے مطابق ایام اربعین امام مظلوم کی مناسبت سے مرکز میں خصوصی پروگرامز منعقد ہونگے۔

 پروگراموں میں مجالس عزا سرفہرست ہیں جنمیں اردو، عربی اور فارسی زبانوں میں خطابات کے علاوہ «اسلام میں خاندان کا اخلاق» کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ بھی منعقد ہوگا۔

 

جمعے کو سات بجے اردو زبان میں مجلس عزا جبکہ ہفتے کو تین بجے ورکشاپ منعقد ہوگی۔

اهل بیت(ع) مرکز میں اتوار کو دس بجے عربی زبان میں مجلس ہوگی جبکہ پیر کو شام پونے چھ بجے فارسی زبان میں مجلس عزا منعقد ہوگی جس سے حجت الاسلام «سید عباس ایلیا» خطاب کریں گے۔

 

اهل بیت(ع) ثقافتی مرکز سال ۱۹۹۸ کو قایم کیا گیا ہے جہاں پر نماز و دعا کے علاوہ دیگر مختلف مواقعوں پر اسلامی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور اسی حوالے سے چہلم پر خصوصی پروگراموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

مرکز میں بچوں کی اسلامی تربیت کے لیے مختلف زبانوں میں درس و تدریس کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔/

 

 

3758649

نظرات بینندگان
captcha