اسرائیل سے تعلقات بنانے کے حوالے سے سوڈان پر دباو

IQNA

اسرائیل سے تعلقات بنانے کے حوالے سے سوڈان پر دباو

8:13 - January 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505574
بین الاقوامی گروپ- سوڈان کے صدر کے مطابق ان کو تاکید کی گیی ہے کہ اسرائیل سے روابط بنانے پر ملک کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اناطولیہ کے مطابق سوڈان کے صدر عمر البشیر نے صوفیہ مشایک کے وفد سے گفتگو میں نام لیے بغیر کہا کہ انکی تاکید ہے کہ اسرائیل سے رابطہ بحال کرے مگر رزق خدا کے ہاتھ میں ہے نہ غیر خدا کے پاس۔

 

انکا کہنا تھا کہ مسئله فلسطین ایک عقیدتی مسئله ہے نہ کہ سیاسی ، ہم اپنے ملک میں صورتحال بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں سوڈان کے مختلف شہروں میں مہنگائی اور حکومتی اقدامات پر عدم رضایت کی وجہ سے مظاہرے کیے جارہے ہیں جنمیں اب تک انیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

مظاہرین حکومت کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 

سوڈان میں اقتصادی مشکلات شدید صورتحال اختیار کرگیی ہیں اور بنیادی ضروریات زندگی سے محرومی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔/

3778250

نظرات بینندگان
captcha