نائجیریا قرآنی مقابلوں کا اختتام

IQNA

نائجیریا قرآنی مقابلوں کا اختتام

8:51 - January 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3505589
بین الاقوامی گروپ- بتیسویں قومی قرآنی مقابلے اختتام پذیر ہوگیے۔

ایکنا نیوز- روزنامہ انڈیپنینڈنٹ نایجیریا کے مطابق قومی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب گمبا شہر میں منعقد ہوئی جسمیں اہم سیاسی، ثقافتی اور علمی شخصیات سمیت اعلی حکام موجود تھے۔

 

قومی قرآنی مقابلوں کے انچارج  محمد یلوا کے مطابق ملک کے پینتیس صوبوں سے ۳۴۴ قرآء مقابلوں میں شریک تھے۔

 

عثمانو دانفودیو (Usmanu Danfodio کے مرکز مطالعات اسلامی میں مذکورہ مقابلے منعقد ہویے تھے۔

 

مقابلوں میں حفظ کے ساتھ آیات کے ترجمے بھی پوچھے جاتے تھے. خواتین کے مقابلوں میں زینب محمد پاریس جبکہ طلبا کے مقابلوں میں  تیجانا گونی، یوبه صوبے سے مقام اول حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائے۔

 

دونوں مقام اول کو  ۵۰۰ هزار نایرا (نایجیرین کرنسی) انعام دیا گیا جبکہ ان دونوں کو کویت اور سعودی عرب کے بین الاقوامی مقابلوں میں نایجیریا کے نمایندگی دی جائے گی۔/

3779168

نظرات بینندگان
captcha