پیام نہج البلاغہ مقالہ نویسی کا اعلان

IQNA

پیام نہج البلاغہ مقالہ نویسی کا اعلان

9:07 - January 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3505607
بین الاقوامی گروپ- امیر المومنین کے کلام سے بہتر آشنائی کے لیے مقابلہ نہج البلاغہ شناسی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- شہادت امیر المومنین علیہ السلام کے 1400 سال کی مناسبت سے امام علی کے افکار و گفتار سے بہتر آشنائی کے لیے مرکز افکار اسلامی کی جانب سے مقالہ نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ خواہشمند لکھاری، طلباء و طالبات اور خواہشمند افراد درج ذیل موضوعات پر مقالہ لکھ سکتے ہیں۔

 

✒ موضوعات

1۔نہج البلاغہ اور توحید 

2-   مقام مصطفی ص مولا علی ع کی نگاہ میں

3۔ فضائل علی بزبان علی ع

4- امتوں کے زوال کے اسباب

5- عدالت در نہج البلاغہ

6- رفاہ عامہ اور تعلیمات امام

7- روش حکومت در نہج البلاغہ

8- نہج البلاغہ اور عقائد اسلامی

9-نہج البلاغہ کی روشنی میں انفاق

10-نہج البلاغہ بطور تفسیر قرآن

11- امامت امام مہدی اور نہج البلاغہ

12- مثالی معاشرہ در نہج البلاغہ

13- شیعہ علی از زبان علی

14- وحدت اور نہج البلاغہ

 

جیتنے والوں کے لیے انعامات کی تفصیل کچھ یوں ہیں۔

پہلا انعام 20 ہزار روپے

دوسرا انعام 15 ہزار روپے

تیسرا انعام 10 ہزار روپے

چوتھا انعام 5 ہزار روپے

 

شرائط کی تفصیل:

۔مقالہ A4 کے سائز میں کم از کم 5 صفحات پر مشتمل ہو ۔

۔مقالہ کمپوز کر کے بھیجا جائے۔

۔مقالہ منابع اور ماخذ کے مکمل حوالہ جات کے ساتھ ہو۔

مذکورہ مرکز کی جانب سے تمام محققین کرام اور بالخصوص علمی مدارس کے طلاب کرام کو مقالہ لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

رابطہ

مرکزافکار اسلامی پی او بکس 621 راولپنڈی پاکستان

مولانا انیس الحسن خان صاحب

00923017586514

مولانا لیاقت علی اعوان صاحب

00923351625579

 

نظرات بینندگان
captcha