مقبوضہ علاقوں میں توہین مسیح پر کلیساوں کا رد عمل

IQNA

مقبوضہ علاقوں میں توہین مسیح پر کلیساوں کا رد عمل

8:33 - January 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3505623
بین الاقوامی گروپ- حیفا شہر کے کلیسا الاینس نے ایک بیان میں نمایش میں حضرت مسیح(ع) کی توہین کی مذمت کردی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المیادین کے مطابق حیفا شہر میں کلیسا الاینس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نمایشگاہ میں حضرت مسیح کی توہین آمیز پینٹنگ پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے؛ حیفا میوزیم میں پانچ مہینے سے جاری نمایش میں حضرت مسیح(ع)، حضرت مریم (س) اور صلیب مقدس کے موضوع پر توہین آمیز تصاویر کو نظر انداز کرنا قابل افسوس عمل ہے۔

 

شهر «حیفا» میں کلیسا انجمنوں کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ان تصاویر کی گردش سے چشم پوشی ممکن نہیں اور ان تصاویر کے خلاف قدم اٹھانا ہمار حق بنتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اعتراض ضرور کریں گے تاہم قانونی طور پر ہم بعنوان پادری اسرائیلی اداروں سے مدد نہیں لیں سکتے۔

 

فلسطینی عوام نے بھی حیفا میوزیم میں چینی آرٹسٹ کے توہین آمیز فن پارے جو حضرت عیسی مسیح(ع) اور مریم مقدس(س) سے متعلق ہیں اس کے خلاف مظاہرہ کیا اور اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے شیلنگ سے مظاہرین کو منتشرکیا۔/

 

فلسطینی اسلامی-مسیحی کمیٹی نے بھی  حضرت عیسی (ع) اور مریم مقدس (س) کی نسل پرستی اور مسخرہ آمیز پینٹنگ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے نمایشگاہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

بیان میں اس نمایش اور خاکے کو اسرائیلی کو نسل پرستی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اظھار رایے کی آزادی کے نام پر ان اقدامات سے تعصب اور تنگ نظری کو فروغ مل سکتی ہے۔/

3781070

نظرات بینندگان
captcha