یمن کے دارالحکومت پر حملے کے خلاف انصارالله کا رد عمل

IQNA

یمن کے دارالحکومت پر حملے کے خلاف انصارالله کا رد عمل

8:09 - January 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3505645
بین الاقوامی گروپ- انصاراللہ نے صنعا پر حملے کو امریکی حمایت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے بھرپور جواب کا عندیہ دے دیا۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق یمنی انقلابی تحریک کے رہنما محمدعلی حوثی نے صنعا میں غذایی کارخانے پر سعودی اتحاد کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا : صنعا پر حملہ دشمنی کے ساتھ تمام تر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا جاسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان حملوں سے کسی کی ہمت کو شکست نہیں دے جاسکتی ہے اور یہ حملہ امریکی بیجا حمایت کا نتیجہ ہے۔

 

انصاراللہ کے ایک اور عہدہ دار علی القحوم نے بھی اس حملے کو امریکی تھپکی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا: ناحق خون بہانے والوں کے برابر خاموش نہیں رہ سکتے اور ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جایے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ فوج اور عوام کی طاقت سے دشمنوں کو شکست دیکر رہیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ  «المسیرة» نیوز نے انصاراللہ کے حوالے سے بتایا کہ صنعا کے علاقے «وادی احمد» میں ایک غذایی کارخانے پر سعودی طیاروں نے بم باری کی ہے۔

 

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے مختلف حصوں پر پرواز کے دوران انصارالله کے اہم نظامی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔/

3782631

نظرات بینندگان
captcha