اوهایو ؛ مسلمانوں ڈاکٹروں نے فری کلینک قایم کردیا

IQNA

اوهایو ؛ مسلمانوں ڈاکٹروں نے فری کلینک قایم کردیا

7:20 - January 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3505657
بین الاقوامی گروپ- مسلمان ڈاکٹروں کی ٹیم نے ٹولیڈو Toledo شہر میں فری علاج کی سہولت فراہم کردی۔

ایکنا نیوز- ٹولیڈو بلیڈ یوز کے مطابق معاشرے میں غریب طبقے کی سہولت کے لیے احساس ذمہ داری کرتے ہوئے مسلمان ڈاکٹروں نے مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔

 

ڈاکٹر«سلیمان ابوی» جو فالٹن کانٹی ہسپتال میں مصروف خدمت ہے انکا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے میں جذبہ خدمت کے تحت مفت کلینک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 

ڈاکٹروں کی نشست کے بعد "حلیم" کے نام سے شہر کے مضافاتی علاقے میں کلنیک نے کام شروع کردیا ہے جہاں بیماروں کی مفت علاج کی سہولت فراہم کردی گیی ہے۔

 

قابل زکر ہے کہ فری کلینک کے قیام سے قبل مذکورہ ڈاکٹرز ٹولیڈو شہر میں «مسجد الاسلام» میں بیماروں کو مفت سہولیات فراہم کرتے تھے تاہم یہاں کے ڈاکٹر «محمود موسی» کی جانب سے ایک مکان ملنے کے بعد کلینک میں کام شروع کیا گیا ہے۔

 

کلینک میں ہفتے کے دن صبح ۹ سے ایک بجے تک بیماروں کا معاینہ کیا جاتا ہے۔/

3783254

نظرات بینندگان
captcha