محفل مشاعرہ “شعر انقلاب” کا انعقاد کویٹہ میں

IQNA

محفل مشاعرہ “شعر انقلاب” کا انعقاد کویٹہ میں

8:21 - February 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505692
بین الاقوامی گروپ: خانہ فرھنگ ایران کویٹہ کے تعاون سے محفل مشاعرے میں معروف شعراء کی شرکت۔

ایکنا نیوز- خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کویٹہ کے تعاون سے انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی مرکز میں محافل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز منعقدہ اس انقلابی مشاعرے میں بلوچستان کے معروف شعراء جناب سرور سودائی، پروفیسر صدف چنگیزی اور جناب عمر گل عسکر کے علاوہ دیگر نامور شعراء شریک تھے جنہوں نے انقلاب اسلامی ایران اور حضرت امام خمینی کی مدح میں اردو، فارسی اور براھوی وغیرہ میں کلام پیش کیا۔

 

انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ محفل مشاعرہ میں ایرانی مرکز کے سربراہ جناب کوروش عقدائی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد سے انقلاب کے ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بدولت ایران آج دنیا کے اہم ترین ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔

خانہ فرھنگ کے سربراہ نے اس موقع پر دعوی اخلاص کے عنوان سے امام خمینی رحمت اللہ کا کلام بھی پیش کیا جنہیں بیحد سراہا گیا۔

 

 محفل میں معروف مذکورہ  شعراء کے علاوہ قابل ذکر ڈاکٹر بنگلزئی، ، محترم محمد نبی حجازی اور محترم محمد رفیق کمبو بھی شریک تھے۔

برپایی محفل شعر انقلاب در «کویته» پاکستان
برپایی محفل شعر انقلاب در «کویته» پاکستان

پروگرام میں سول سوسایٹی اور ادبیات کے شوقین حضرات کے درمیان انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں برسی پر انقلاب کے ثمرات کے عنوان سے ایک کتابچہ اردو زبان میں پیش کیا گیا جنہیں پڑھکر شرکاء نے انقلاب کی ترقیوں پر خوشگوار حیرت کا اظھار کیا۔/

 

نظرات بینندگان
captcha