رھبر انقلاب کی حیات و آثار اور افکار پر مبنی سیمینار اختتام پذیر

IQNA

رھبر انقلاب کی حیات و آثار اور افکار پر مبنی سیمینار اختتام پذیر

7:48 - February 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3505702
بین الاقوامی گروپ- رہبر انقلاب کی حیات ،آثار و افکار پر سیمینار" آیت اللہ خامنہ ای داعی وحدت و استقامت" کے عنوان سے جامعہ ہمدرد میں منعقد ہوا۔

ایکنا نیوز- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی حیات ،آثار و افکار پر جامعہ ہمدرد میں منعقد ہونے والا دوروزہ سیمینار ۳ فروری کو اختتام پذیر ہوا۔ سیمینار کے پہلے سیشن میں مختلف دنشوران ،اسکالرز،پروفیسرحضرات اور علما نے اپنے مقالات پیش کیے۔

 

مقالہ خوانی کا یہ پروگرام جامعہ ہمدرد کے مختلف آڈوٹوریم میں منعقد ہوا۔

 

ایران کے سابق اسمبلی اسپیکر جناب ڈاکر حداد عادل نے رھبر انقلاب آیت اللہ خامنہ کے ذاتی حالات و کوایف اور خصوصیات بیان کیا جبکہ پروگرام میں پروفیسر اخترالواسع ،ڈاکٹَر ظفرالاسلام خان، حجۃ الاسلام آقای محمد رضا صالح نمایندہ جامعۃ المصطفی اور خانہ فرھنگ کے ڈاکٹر علی دہگاہی سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

پروگرام کے اختتام پر ”آیت اللہ خامنہ ای اور اردو شعراء” کتاب کا رسم اجرا عمل میں آیا جسے مولانا مرزا اظہر عباس نے مرتب کیاہے ۔ساتھ ماہنامہ میگزین ” لیڈر ” کی رونمائی بھی عمل میں آئی اور شرکاء کا منتظمین کی جانب سے پذیرائی کے ساتھ شکریہ ادا کیا گیا۔

3787224

 

نظرات بینندگان
captcha