حفظ کل قرآن میں عراقی خاتون نے ریکارڈ توڑ دیا

IQNA

حفظ کل قرآن میں عراقی خاتون نے ریکارڈ توڑ دیا

8:50 - February 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505705
بین الاقوامی گروپ ـ بصرہ کی «حمديه جعاز موسی» نے ۹۰ سال کی عمر میں حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق عراقی صوبہ بصرہ کے نوے سالہ  حمديه جعاز موسی نے کہن سالی میں چھ سال کی کاوش کے بعد قرآن حفظ کرکے ریکارڈ قایم کردیا۔

 

۹۰ سال کی عمر میں حمدیہ نے قرآن حفظ کرکے ثابت کردیا کہ عدد صرف عدد ہے اور انسان کا عزم و ارادہ ہر کام انجام دے سکتا ہے ۔

 

حمدیه نے « هزار حافظ قرآن تربیتی کورس» میں قرآن حفظ کرلیا ہے جو آستانہ حسینی کے تعاون سے کام شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے راستے کی مسافت اور زندگی کی مشکلات کو نظر انداز کرکے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ آستانہ امام حسین {ع} کا قرآنی شعبہ قیام ہی سے حفظ، تلاوت اور قرآن فھمی میں سرگرمی سے خدمات انجام دے رہا ہے اور «هزار حافظ» پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں ۴ هزار  ۶۰۰ طلبا و طالبات ملک کے مختلف شہروں سے شریک ہیں۔/

3787329

نظرات بینندگان
captcha