IQNA

7:07 - February 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3505714
بین الاقوامی گروپ- خاتون جنت کی شہادت کے حوالے سے کویٹہ کے تمام بڑے امام بارگاہوں میں مجالس کا آغاز آج رات سے ہوگا۔

ایکنا نیوز- جگر گوشہ رسول ص، خاتون جنت بی بی سیدہ فاطمہ س کے یوم شہادت کے سلسلے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایام فاطمیہ کے موقع پرمجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کوئٹہ میں یکم تا تین جمادی الثانی کو تمام معروف مساجد اور بڑے امام بارگاہوں میں سیرت زہرا پر علماء خطاب کریں گے۔

 

بلوچستان کے مرکز کویٹہ میں آج رات سات فروری سے تین رات تک بمطابق یکم ربیع الثانی سے سوم ربیع الثانی  تک اہم مجلس امام بارگاہ رضویہ ہزارہ ٹاون میں ٹھیک رات 8 بجے شروع ہوں گی، جس سے امام جمعہ مولانا سید ہاشم موسوی سیرت خاتون جنت، سیدہ النساء العالمین بی بی فاطمتہ الزھرا سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالیں گے۔

 

یکم تا تین جمادی الثانی کو علمدار روڑ کے تقریبا تمام اہم امام بارگاہوں میں مجالس منعقد ہوں گی جس سے نامور علما خطاب کریں گے۔

ایام فاطمیہ س، کویٹہ میں مجالس کا اہتمام

نام:
ایمیل:
* رایے: