روس؛ «اسلام، رحمت و صلح کا پیامبر» کانفرنس

IQNA

روس؛ «اسلام، رحمت و صلح کا پیامبر» کانفرنس

7:41 - February 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3505732
بین الاقوامی گروپ- اسلام رحمت اور صلح کے پیغمبر کے عنوان سے کانفرنس چچن مسلم امور ادارے کے تعاون سے اٹھائیس سے تیس مارچ کو ماسکو اور گروزنی میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز- الاھرام نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ عنوان پر کانفرنس روسی صدر پیوٹین کی حمایت سے ورلڈر اسلامک الائنس، روسی صدارتی ہاوس سے وابستہ ادارہ اسلامی علوم و ثقافت، چچنیا کے "احمدحاجی قدیروف سوشل باکس اور مشرق شناسی انسٹیٹوٹ کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

 

چچن مفتی اعظم کے ڈپٹی ٹورکو دادوف کا کہنا تھا: مفتی اعظم صلاح الدین مژییف، اور اسلامک ورلڈ الاینس کے ڈایریکٹر محمد عبدالکریم عیسی کی مشاورت سے کانفرنس کی تاریخ مقرر کی گیی ہے ، افتتاحی تقریب ماسکو اور اختتامی تقریب گروزنی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ روس کے علاوہ دیگر متعدد ممالک کی اہم علمی اور ثقافتی شخصیات کو دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں جبکہ: « اسلام میں بقائے باہمی کے اصول»، «روسی مسلمان اور پرامن معاشرہ»، «دہشت گردی اور شدت پسندی» اور «مسلم امہ اور منصفانہ رفتار» کے موضوعات پر مقالے پیش کیے جائیں گے۔/

3789375

نظرات بینندگان
captcha