مصر؛ «شمالی سینا» میں حفظ قرآن کا مقابلہ

IQNA

مصر؛ «شمالی سینا» میں حفظ قرآن کا مقابلہ

8:46 - February 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3505748
بین الاقوامی گروپ- مصری گورنر «محمد عبدالفضیل الشوشة» کی حمایت سے صوبے کی بڑی مساجد کے درمیان حفظ کا مقابلہ منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق شمالی سینا میں ادارہ اوقاف کے ڈایریکٹر شیخ محمد العش کا کہنا تھا: مقابلے تین مارچ سے شروع ہوں گے جو اٹھائیس مارچ تک جاری رہیں گے جنمیں حفظ کامل قرآن، حفظ تین چوتھائی قرآن کریم، حفظ ۱۵ پندرہ پارے اور حفظ ایک چوتھائی شامل ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ صوبہ کے ماہر افراد سے درخواست کی جائے گی کہ وہ ان مقابلوں میں ججز کے فرایض انجام دیں۔

 

شیخ محمد العش کا مزید کہنا تھا: حفظ کل قرآن کے مقابلوں کے دس ٹاپ حافظ، تین چوتھائی حفظ قرآن کے پندرہ ،نصف قرآن کے پندرہ اور ایک چوتھائی کے بیس منتخب حفاظ کرام کو قومی جشن کے پروگرام میں انعامات دیے جائیں گے۔/

3790494

نظرات بینندگان
captcha