انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ سن‌پٹرزبرگ میں

IQNA

انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ سن‌پٹرزبرگ میں

8:01 - February 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3505772
بین الاقوامی گروپ- ماسکو میں ایرانی ثقافتی مرکز اور پاک روس انجمن دوستی کے تعاون سے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کا جشن «سن‌پٹرزبرگ» کے بین المذاہب میوزیم میں منایا گیا۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق بدھ کو ایرانی ثقافتی مرکز اور پاک روس انجمن دوستی کے تعاون سے جشن انقلاب اسلامی منایا گیا جسمیں دونوں ممالک کی اہم ثقافتی اور مذہبی شخصیات شریک تھیں۔

 پاک روس انجمن دوستی کی سربراہ نرگس احداوا نے انقلاب کو نجات دہندہ قرار دیا جس نے عالمی استعمار سے ایران کو آزادی بخشا۔

 

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی سطح پر ایران اور روس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 

تقریب سے خطاب میں ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراهیمی‌تركمان نے کہا کہ انقلب سے ایرانی قوم کو استقلال ملا اور آج وہ خود دار قوم بن چکی ہے۔

انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ سن‌پٹرزبرگ میں

روس میں ایرانی ثقافتی سفیر قهرمان سلیمانی نے انقلاب اسلامی کو اہم ترین تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اس انقلاب کی وجہ سے دنیا کی تحریکوں کو ایک نیال ولولہ اور حوصلہ عطا ہوا ہے۔

 

سن پٹرز برگ میں مشرق شناسی اکیڈمی کے سربراہ آندری واسویچ نے بھی انقلاب اسلامی کو دنیا میں مثبت تبدیلی قرار دیا اور اس حوالے سے مبارک باد بھی پیش کیا۔

 

بین المذاہب میوزیم کے سربراہ لوبف موسینکو نے بھی انقلاب اسلامی کی تعریف کرتے ہوئے مبارک باد دی اور کہا کہ ان تقریبات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہوگا۔/

انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ سن‌پٹرزبرگ میں

3792111

 

نظرات بینندگان
captcha