ایکنا نیوز- ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا(س) پوری دنیا کی خواتین کے لئے بہترین اور مثالی نمونہ قرار پائیں۔ آپ (س) کے یوم ولادت باسعادت پر ایران سمیت اکثر اسلامی ممالک میں خواتین اور خاص طور سے ماؤں کے مقام و کردار کی قدردانی کی جاتی ہے-
شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کی سالگرہ کی مناسبت سے جشن شروع ہوا جو دو تین رات تک جاری رہے گا۔ اس مبارک موقع پرہر طرف لوگ جشن منا رہے ہیں اور جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-
پاکستان کے دسیوں ہزار عاشقان اہل بیت عصمت بی بی دو عالم کی ولادت با سعادت کا جشن منا رہے ہیں اکثر امام بارگاہوں اور مساجد میں پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت پر آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے اور ایڈیلیڈ میں ہفتے کو جشن منایا گیا جبکہ آج رات بھی جعفریہ اسلامی سوسایٹی کے تعاون سے بعد از نمازمغربین جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔