غریب ممالک کو قرآن کی فراہمی کے لیے مصری جوانوں نے مہم شروع کردی

IQNA

غریب ممالک کو قرآن کی فراہمی کے لیے مصری جوانوں نے مہم شروع کردی

9:43 - March 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3505850
بین الاقوامی گروپ- افریقی ممالک کو قرآن کے تحفے کے لیے کمپین شروع کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- مصری ای اخبار الدستور کے مطابق حفظ و کتابت قرآن کریم لکڑیوں پر قرآن کی کندہ کا رسم ماضی بعید سے چلا آرہا ہے اور مختلف عرب ممالک میں بھی یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔

 جدید ٹیکنالوجی اور پیشرفت کے باوجود اب بھی مختلف عرب ممالک بالخصوص غنا جہاں ۸۵ فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور شاید اسکی ایک اہم وجہ یہاں کی مہنگائی اور کرنسی کی رقم کی گراوٹ ہے۔

 

انہیں وجوہات کی بناء پر مصری جوانوں نے یہاں کے مسلمانوں کی مدد کے لیے اور حفظ قرآن کو ترویج دینے کے لیے قرآنی نسخے بھیجنے کی مہم شروع کی ہے۔

 

مہم رکن میں شامل احمد خلف کا کہنا ہے: مہم مصری وزارت اوقاف کے خطیب شیخ احمد جلال کی تجویز پر شروع کی گیی ہے اور اس کا آغاز اس وقت ہوا جب غنا کے وزیر کی دعوت پر تبلیغاتی ٹیم ارسال کیا گیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی خبر دی تو اسی وقت مصری جوانوں نے قرآنی نسخوں کے ارسال کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

خلف نے مزید کہا: قرآنی مہم  «منصوره» شہر جو صوبہ «دقهلیه» میں واقع ہے یہاں سے شروع کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا کے زریعے سے ملک بھر میں یہ سلسلہ پھیل گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مہم کے شروع میں بیس ہزار قرآن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا مگر بھرپور پذیرائی کے باعث اب تک چالیس ہزار سے زاید نسخے موصول ہوچکے ہیں۔

 

محمد سید جو مہم اراکین میں شامل ہے انکا کہنا تھا: ملک کے دور دراز علاقے جہاں سے مخیرین کے لیے قرآن ارسال کرنا دشوار ہے انکے لیے سہولت رکھی گیی ہے کہ وہ اکاونٹ میں پیسے ڈال کر اس کار خیر میں شریک ہوسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام ارسال شدہ قرآن سالم حالت میں ہیں اور بعض پرانے نسخے بھی موجود تھے جنکو دیہاتی علاقوں اور مساجد میں بانٹے گیے ہیں جبکہ جوانوں کے توسط سے فرنچ زبان میں قرآنی ترجمے اور اور قرآنی کتابیں بھی شامل شایع کی گیی ہیں۔/

3796911

نظرات بینندگان
captcha