کویت؛ حفظ قرآن مقابلوں میں ایک ہزار اساتذہ شریک

IQNA

کویت؛ حفظ قرآن مقابلوں میں ایک ہزار اساتذہ شریک

8:14 - March 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3505860
بین الاقوامی گروپ- قومی حفظ مقابلہ قرآن«عبدالله العلی المطوع» میں ملک بھر سے ایک ہزار اساتذہ شریک ہیں۔

ایکنا نیوز- روزنامه السیاسة کے مطابق قرآنی انجمن «المتمیزین» اور وزارت تعلیم کے تعاون سے قومی مقابلہ حفظ قرآن منعقد کیا گیا ہے جسمیں ایک ہزار اساتذہ شرکت کررہے ہیں۔

 

وزارت تعلیم کے سیکریٹری سعود الحربی کا کہنا ہے: ان مقابلوں سے اساتذہ کی قرآن میں توجہ اور اپنے رب سے وابستگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں سے انکی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا اور معنوی حوالے سے انکی روحانیت می اضافے کا باعث بنے گا۔

 

انجمن خدمت قرآن «المتمیزین» کے ڈایریکٹر یوسف صمیعی نے معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی اہمیت اور ترویج پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اس موضوع پر کام کی ضرورت ہے تاکہ حفظ قرآن عام ہوسکے اور خاص کر اساتذہ کو اس حوالے سے دوسروں کے لیے آیڈیل بننا چاہیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ کویت کے قومی حفظ قرآنی مقابلے کویت کی جامع مسجد میں منعقد کیے گیے ہیں جسمیں بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہیں۔/

3797248

نظرات بینندگان
captcha