مسجدالاقصی میں دوبارہ سے اذان شروع

IQNA

مسجدالاقصی میں دوبارہ سے اذان شروع

9:39 - March 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3505865
بین الاقوامی گروپ- صھیونی رژیم کی جناب سے پابندی کے بعد دوبارہ مسجد الاقصی میں اذان کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور نمازیوں نے نماز فجر مسجد میں ادا کی۔

ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق طویل عرصے تک مسجدالاقصی میں اذان اور نماز پر پابندی کے بعد فلسطینیوں نے دوبارہ اذان کے بعد یہاں اس مقدس مکان میں نماز بجا لانے کی سعادت حاص کی۔

 

قابل ذکر ہے کہ صھیونی رژیم نے مسلح سرگرمیوں کا الزام لگا کر مسجد میں نماز اور اذان پر پابندی لگائی تھی اور یہی سے ایک منصوبہ بندی کے بعد اسرائیلی اڈے میں آگ لگائی گیی ۔

 

فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ثبوت پیش نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ جان بوجھ کر آگ لگائی گیی تھی اور اسکو بہانہ بنا کر مسجد الاقصی میں اذان اور عبادت پر پابندی لگائی گیی ۔

 

گذشتہ منگل و بھی صھیونی اہلکاروں نے مسجد الاقصی پر یورش میں نمازیوں کو زدو کوب کیا اور زبردستی دروازے بند کردیے تھے۔

 

رپورٹ کے مطابق گذشتہ نماز مغرب کی آذان پر زبردستی روکی گیی اور نماز ادا کرنے میں رکاوٹ ڈالی گیی۔/

3797878

نظرات بینندگان
captcha