نیوزی لینڈ؛ دہشت گردانہ واقعے پر عالمی رد عمل

IQNA

نیوزی لینڈ؛ دہشت گردانہ واقعے پر عالمی رد عمل

8:29 - March 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3505870
بین الاقوامی گروپ- الازھر، انجمن اسلامی سمیت مختلف عالمی شخصیات اور اداروں نے کرایسٹ چرچ واقعے کی مذمت کی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوزی لینڈ کے شہر کراسٹ چرچ میں نماز جمعے پر حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے اور الازھر نے اس واقعے کو اسلاموفوبیا کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ خانہ خدا کی حرمت پامال کی گیی اور یہ واقعہ خطرے کی گھنٹی ہے کہ نسل پرست شد پسندوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

 

انجمن جهان اسلام

 

اسلامی عالمی انجمن نے  واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نفرت اور تعصب کی بدترین مثال قرار دیا اور روک تھام کے لیے قانون سازی پر تاکید کی۔

 

آیسسکو

 

اسلامی علوم و ثقافت کی تنظیم«آیسسکو»  نے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں خون کی ہولی انسانیت کے خلاف واقعہ ہے اور یہ سب اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کی دلیل ہے۔

 

تنظیم نے ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے مجرموں کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

 

انڈونیشیاء

 

انڈونیشیاء نے واقعے میں متعدد انڈونیشین کے موجود ہونے کا تصدیق کیا ہے اور واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

ھندوستان

 

مسلم انجمن کے سربراہ کمال فاروقی نے مسجد پر حملوں کی شدید مذ٘مت کی اور کہا ہے کہ مسلم دشمن وایرس پھیلایا جارہا ہے اور سب کو اس پر فکرمند ہونا چاہیے۔

 

پاکستانی وزارت خارجه ، نیوزی لینڈ میں افغان سفیر، فیجی ، آسٹریلیا اور مختلف ممالک کے رہنماوں اور شخصیات نے واقعے کی مذمت اور اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔

 

ترکی

 

رجب طیب اردوغان نے واقعے پر رنج و غم کا اظھار کیا اور کہا : اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزایی کا نتیجہ ہے کہ آج قتل عام کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

 

اردوغان کا کہنا تھا کہ واقعے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گیی ہے اور یہ کہنا درست نہیں کہ ایک حادثہ اور ناکہانی واقعہ ہے۔

 

روس

 

پیوٹن نے عبادت گزاروں پر خوفناک حملے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے نام تسلیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 

 

روسی صدر نے واقعے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

 

یورپی یونین

 

فیڈریکا موگرینی نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اور بیان میں کہا ہے کہ عبادت گاہ پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یورپی یونین اس غم کی گھڑی میں نیوزی لینڈ کے ہمراہ ہے اور دہشت گردی کے خلاف اقدام میں ہر تعاون کے لیے تیار ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز جمعے کے دن نیوزی لینڈ کے شہر کرایسٹ چرچ کی  دو مساجد پر حملوں پچاس شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگیے تھے۔/

3798010

نظرات بینندگان
captcha