پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے

IQNA

پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے

8:33 - March 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3505871
بین الاقوامی گروپ- ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا ملک گیر یوم احتجاج

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں سو سے زیادہ مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ،مظاہروں کی کال گزشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے پریس کانفرنس میں دی تھی،ملک گیر یوم احتجاج کے حوالے سے چاروں صوبوں، آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے تمام اہم شہروں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان،کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹنڈوالہیار، بدین، نوشہروفیروز، خیرپور، جیکب آباد، ماتلی،کشمور،مٹیاری،جامشوروسمیت دیگر میں بعد نما ز جمعہ جامع مساجداور پریس کلبوںکے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئےاور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھےاورڈی آئی خان کی عوام سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،مقررین اور مظاہرین نے نیوز ی لینڈ میں دوران نماز ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ۔

پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے

کویٹہ میں مولانا ہاشم موسوی  نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اور عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں کالعدم جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن بلاتاخیر شروع کیا جائے اور ملک کے مختلف شہروں میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ صوبہ میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔

پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے

انکا کہنا تھا کہ بن سلمان کی آمد کے بعد ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ سوالیہ نشان ہے اور حکومت کی کوئی مجبوری ہوسکتی ہے تاہم شیعہ قوم کسی سازش کو برداشت نہیں کرے گی اور امید ہے کہ انکے صبر کا امتحان نہیں لیا جائے گا۔ انہوں نے امریکہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فسادات کے پچھے امریکی ہاتھ پوشیدہ ہے۔

 

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ مسلمانوں کی دو قیمتی جانوں کے ضیاع پر جمعہ کے روز یوم سوگ منایا گیا اور ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاج کیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha