مغربی اخبار نے مسلمانوں پر حملہ کرنے والی دہشت گرد کومعصوم فرشتہ قرار دے دیا

IQNA

مغربی اخبار نے مسلمانوں پر حملہ کرنے والی دہشت گرد کومعصوم فرشتہ قرار دے دیا

12:21 - March 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3505878
بین الاقوامی گروپ- 49 مسلمانوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کے بارے میں لکھا کہ ”قدامت پرست ماحول میں پرورش پانے والے ایک معصوم فرشتہ صفت انسان نے بہت سے لوگ پار ڈالے

ایکنا نیوز-(اردو پوائنٹ اخبار)  مغربی اخبار Daili Mirror نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں حملہ کرنے والے دہشت گرد کو ’معصوم فرشتہ‘ قرار دے دیا۔ اخبار نے نیوزی لینڈ کی مسجد النور میں فائرنگ کر کے 49 مسلمانوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کے بارے میں لکھا کہ ”قدامت پرست ماحول میں پرورش پانے والے ایک معصوم فرشتہ صفت انسان نے بہت سے لوگ پار ڈالے“۔

اس سے پہلے ایک مسلمان لڑکے نے جب ایک ہم جنس پرستوں کے گروہ پر فائرنگ کی تھی تو اسی اخبار نے اس حملہ آور کے بارے میں خبر لگائی تھی کہ ”ایک آئی ایس آئی ایس کے شدت پسند دہشت گرد نے ہم جنس پرستوں کے کلب میں 50لوگوں کا قتل کر دیا“۔

مغربی میڈیا نے اسلام دشمی میں انسانیت بھلاتے ہوئے 49 شریف اور امن پسند نمازی مسلمانوں کے قاتل کو معصوم قرار دے دیا جبکہ ایک غیر اخلاقی فعل انجام دینے والوں کو مارنے والے ایک مسلمان کو شدت پسند اور دہشت گرد گردانا۔

 

مغربی میڈیا ہمیشہ سے منافقت کرتا آیا ہے اور اس منافقت کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہوا ہے۔ اب بھی ایک فعل جس پر پوری دنیا نے مذمت کی ہے کو ایک مغربی اخبار نے تعصب کی نظر کر کے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔ اس سے پہلے بھی مسلمانوں کو تعصب کی سولی پر چڑھایا جاتا رہا ہے۔ مغرب جو خود کو لبرل کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے مسلمانوں کے ذکر پر آج بھی دقیانوسیت کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایسی ہی مثال ’ڈیلی مرر‘ نامی اخبار کی خبر کو پڑھ کر دیکھنے سے ایک بار پھر سامنے آئی ہے جب اخبار نے مسلمانوں پر حملہ کر ک قتلِ عام کرنے والے سفید فام دہشت گرد کو معصوم فرشتہ قرار دے دیا۔

نظرات بینندگان
captcha