ایکنا نیوز- خبررساں ادارے eventbrite کے مطابق یورپی قرآنی مقابلوں کا فاینل مرحلہ طلبا اور طالبات کے درمیان برطانیہ میں منعقد ہوگا۔
قرآنی مقابلوں میں حفظ کل قرآن تیس سال سے کم عمر کے لیے، حفظ پندرہ پارے ( سوره کهف سے سورہ ناس تک) پچیس سال سے کم عمر کے لیے حفظ ۳ پارے ( سوره مجادله سے ناس تک) ۱۵ سال سے کم عمر کے لیے منعقد ہوگا۔
یورپ قرآنی فاونڈیشن (Quran Foundation Europe کے تعاون سے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے مذکورہ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
مقابلوں کا مقصد یورپ میں رہنے والے قرآء کے درمیان ہم آہنگی اور ایکد وسرے کے تجربات سے فایدہ اٹھانا بتایا جاتا ہے۔
مقابلوں کا سیمی فاینل ۲۰ اپریل کو برمنگھم کی مرکزی مسجد میں منعقد کیا جارہا ہے۔/